پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام پروگرام بمناسبت ولادت حضرت امام مہدی (عج)
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اس پرنور محفل میں ریجنل کابینہ کے اراکین سمیت سینئر احباب اور کثیر تعداد میں کیمپس بھر سے طلبہ نے شرکت کی۔ اس دوران کوئز مقابلہ بھی ہوا، جس میں درست جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں ضلعی صدر سید نجم الحسن نے اختتامی کلمات ادا کئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیر اہتمام پرل لان یونیورسٹی آف پشاور میں کیمپس یونٹس کا مشترکہ پروگرام بمناسبت ولادت با سعادت حضرت امام مہدی عج کا انعقاد کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور خطبہ نہج البلاغہ سے کیا گیا۔ بعد ازاں مولانا احسان اللہ محسنی اور سابق ڈویژنل صدر کشمیر ڈویژن تنصیر عباس نے شرکاء سے خطاب کیا۔ پروگرام میں عابد رضا اور دیگر نے منقبت خوانی کی۔ اس پرنور محفل میں ریجنل کابینہ کے اراکین سمیت سینئر احباب اور کثیر تعداد میں کیمپس بھر سے طلبہ نے شرکت کی۔ اس دوران کوئز مقابلہ بھی ہوا، جس میں درست جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں ضلعی صدر سید نجم الحسن نے اختتامی کلمات ادا کئے۔ پروگرام کا اختتام دعا امام زمانہ عج سے کیا گیا اور آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر مقرر
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں 3 برس بعد پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی کو مستقل وائس چانسلر مقرر کردیا ہے، ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقری آئندہ چار برس کے لیے کی گئی ہے اور وہ جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی اس وقت ایک نجی جامعہ کے وائس چانسلر ہیں۔
یاد رہے کہ ان کی تقرری کی سفارش تلاش کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی تلاش کمیٹی کی جانب سے جن تین ناموں کی سفارش کی گئی تھی ان میں ڈاکٹر حسین مہدی کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد شاہ اور طارق رحیم سومرو شامل تھے۔
واضح رہے کہ لیاری یونیورسٹی میں گزشتہ 3 برس سے قائم مقام وائس چانسلر کی زیر قیادت کام کررہی تھی اور جناح سندھ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کے پاس لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عارضی چارج تھا۔
16 فروری 2022 کو اس یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کو جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا۔