اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب کی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے،سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

سینیٹر اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،سعودی عرب کی حمایت اور آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ العلا کانفرنس ابھرتی معیشتوں کے درمیان تعاون اور اقتصادی استحکام کے لیے اہم فورم ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی سرمایہ کاری نے کہاکہ

پڑھیں:

ریاض : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی گروپ ڈسکشن میں مصروف ہیں

ریاض : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی گروپ ڈسکشن میں مصروف ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
  • ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالے بغیر محصولات کا ہدف پورا کرلینگے‘ وزیر خزانہ
  • پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے: وزیرخزانہ
  • ریاض : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی گروپ ڈسکشن میں مصروف ہیں
  • پاکستان اور سعودیہ کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں، وزیر خزانہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان، سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں، وزیر خزانہ
  • پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب