چین کا آبنائے تائیوان سے کینیڈین جہاز کے گز رنے پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل لی شی ہائی نے کہا کہ کینیڈین فریگیٹ ایچ ایم سی ایس “اوٹاوا ” آبنائے تائیوان سے گزرا اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کی گئی۔ پیر کے روز بتا یا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے پورے عمل کے دوران کینیڈا کے بحری جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور حفاظت کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا، اور صورت حال کا موثر جواب دیا اور اس سے نمٹا۔ کینیڈین فریق کے ریمارکس قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں اور ان اقدامات کا مقصد جان بوجھ کر خلل پیدا کرنا اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ تھیٹر میں موجود دستے ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا بھرپور عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے: ہارون اختر
کراچی:وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہےکہ امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا تھا کہ توانائی نرخ، مارک اپ ریٹ اور کارپوریٹ ٹیکس ریٹ کم کرنے پر توجہ ہے، امریکی ٹیرف کا جواب ٹیرف بڑھا کر نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
ہارون اختر کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے کام کرنے کا اندازجانتے ہیں، وہ مذکرات کی میز پر مضبوط ہو کر جانا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے صنعت کاروں اور تاجروں کو وہ ماحول دینا ہے جو وہ چاہتے ہیں، میں صنعتی پالیسی دوں گا، منسٹری آف انڈسٹری کو منسٹری فار انڈسٹری بناؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل ہیں لیکن صنعت کار فیکٹریاں بند نہ کریں، مہنگائی کم ہوئی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کی ہیں۔
Post Views: 1