اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہونے پر کیا ہوا؟

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا۔

ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی تاہم اراکین نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، بل پر سیاست نہ کی جائے۔

اس موقع پر سینیٹر دنیش کمار نے انکشاف کیاکہ پی ٹی آئی کے اراکین نے تنخواہوں کے بل پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور ہو چکا ہے جس کے مطابق ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اراکین پارلیمنٹ بل منظور تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اراکین پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ وی نیوز اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل

پڑھیں:

قومی اسمبلی سے 12منٹ میں 5بل منظور

اسلام آباد(صباح نیوز+اے پی پی)قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں 5بل منظور کرا لیے۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس وقفہ کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024ء، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024ء، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025ء بھی منظور ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025ء بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر اجلاس روکا گیا اور پھر کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں پیر کو بھی کورم کی نشاندہی پر اپوزیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔اپوزیشن کے رکن جمشید خان نے کورم کی نشاندہی کی، گنتی کرنے پرارکان کی تعدادپوری نکلی جس پرسپیکرنے ایوان کی کارروائی جاری رکھی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ :پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پرمنظور
  • قومی اسمبلی سے 12منٹ میں 5بل منظور
  • سینٹ :ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا بل منظور ، سٹییٹ بنک ترمیمی مسودہ پر تنازعہ: اپوزیشن کا شدید احتجاج پی ٹی آئی کو تربیت کیضرورت ڈپٹی چیئرمین 
  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور، اپوزیشن کی شدید مخالفت
  • قومی اسمبلی سے 12 منٹ میں 5 بل منظور
  • پہلے پارلیمانی سال کی کارروائی، اراکین نے 1677 سوالات پوچھے، دستاویز
  • سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاونسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور
  • سینیٹ: تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کا بل کثرت رائے سے منظور
  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے منظور