طیب سیف: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو سالوں میں جرائم کی شرح میں کمی  ہوئی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کے تحریری جواب کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ سال 2024 میں 1596 مجرموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا۔2024 میں 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء کو برآمد کیا گیا۔ ڈالفن فورس، موبائل پیٹرولنگ یونٹس اور 15 کے زریعے شہریوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،سال 2024 میں کل 231 سرچ آپریشنز منعقد کئے گئے۔ 

Currency Exchange Rate Monday February 17, 2025

ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے 200 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس وقت دارالحکومت میں مختلف لوکیشنز پر 3159 سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں۔ 2024 میں مشتبہ افراد کے خلاف 5000 سی ڈی آرز کا تجزیہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی محسن نقوی

پڑھیں:

مجرمانہ سرگرمیوں پر ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرے گی اور نئی سفری دستاویزات کے اجرا کا عمل سخت کرے گی۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے جیسے غیر قانونی کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو روکنا ہے۔

حالیہ برسوں میں سیکڑوں پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں ملک بدر کیا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو خلیجی ممالک سے بھیجا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے حوالے سے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی جائیں۔

نئی شرائط سے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے اور غیر قانونی کام کرنے والوں کی اسکریننگ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ ہدایات ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں ایک اجلاس کے دوران جاری کیں۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بھی شرکت کی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے عالمی برادری کو غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے پاکستان کے عزم کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک بدر کئے گئے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے مشین ریڈیبل پاسپورٹ پرنٹ کرنے اور ای پاسپورٹ تیار کرنے کے لیے نصب کی گئی نئی مشینوں کا بھی معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر نے ان جرمن ماہرین سے بھی ملاقات کی جو مشینوں کی تنصیب کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی چھپائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی آئے گی۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
  • تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
  • مجرمانہ سرگرمیوں پر ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
  • ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے
  • وفاقی وزیر داخلہ کی پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار