Daily Ausaf:
2025-04-16@02:59:04 GMT

نئی ایئرلائن نے لائسنس کیلیے درخواست دیدی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک) نجی ائیرلائن کراچی ائیر نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس کیلئے سی اے اے کو درخواست دے دی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سی اے اے ائیر کراچی کو آر پی ٹی لائسنس جاری کریں گے۔

آر پی ٹی لائسنس جاری ہونے پر ایر کراچی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکے گی۔

کراچی کی بزنس کمیونٹی نے ایئر کراچی کےنام سے ایئرلائن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ بزنس مین حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کو ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ لائسنس کے لیے بھی وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر کراچی پہلے مرحلے میں تین طیارےے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، سی ای او کے لیے سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو مقرر کردیا ہے۔

حنیف گوہر نے کہا کہ ایئر کراچی پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، ایئر کراچی میں فی شیئر ہولڈر کا حصہ پانچ کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔

حنیف گوہر نے بتایا کہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔ نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ائیر کراچی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، جس میں فی شیئر ہولڈرز کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان ، بشریٰ بی بی تک رسائی بند کردی گئی، عمر ایوب کا بڑا دعویٰ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایئر کراچی

پڑھیں:

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو65رنز سےشکست دیدی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کو65 رنز سے شکست دیدی.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔جس کے جواب میں‌کراچی کنگز کی پوری ٹیم19.1اوورزمیں136رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.
قلندرز کی جانب سے فخر زمان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 75، سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6 اور رشاد حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈ:

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان

متعلقہ مضامین

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو65رنز سےشکست دیدی
  • سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
  • ریکوڈک شیئر ہولڈرز نے فیزیبلٹی اسٹڈی منظور کرلی
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے