فالودا موووی ٹور ان چائنا”تھیم ایونٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بیجنگ :
بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی فلموں جیسے “نیژا 2″، “فینگشین 2” اور “تانگ ڈیٹیکٹو 1900″ کی مقبولیت کے ساتھ ، 17 فروری کو ، نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” فالو دا موووی ٹور ان چائنا” سرگرمی کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
اس ایونٹ کا مقصد جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چینی فلموں کی عالمی مقبولیت اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کی جامع نرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو چین کی سیر کرنے کے لئے راغب کرنا ہے۔ یہ سرگرمی بنیادی طور پر چینی فلموں کی عالمی مارکیٹ میں اسکریننگ اور بین الاقوامی فلم فیسٹیولز اور نمائشوں کی مدد سے “فلم اور سیاحت” کے فروغ کی کوشش ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد فلم ساز اداروں اور سیاحتی اداروں کو تعاون کی ترغیب دینا ہے تا کہ اعلی معیار کے سیاحتی روٹس کا آغاز کیا جا سکے جس میں سیاح نہ صرف فلمی ثقافت کا مشاہدہ کر سکیں بلکہ چین کے قدرتی مناظر اور ثقافتی رسم و رواج کو محسوس کرسکیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اگر کوئی معیاری اور متاثر کن اسکرپٹ ملا تو وہ بہت جلد فلموں میں بھی اداکاری کرتی نظر آ سکتی ہیںنجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں جب میزبان نے ان سے فلمی آفرز کے حوالے سے سوال کیا تو انمول بلوچ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہیں فلموں کی آفرز ضرور ہوئی تھیں لیکن وہ اسکرپٹ اتنے مضبوط اور دلچسپ نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے انکار کر دیا اور اس وقت وہ خود کو فلم کے لیے تیار بھی محسوس نہیں کر رہی تھیں تاہم اب صورتحال مختلف ہے اور اداکارہ کے مطابق وہ فلموں کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں اور اگر کوئی اچھی کہانی اور معیاری فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گیانمول بلوچ نے اس موقع پر اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی بھی تردید کی ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان کا کسی قسم کا ایسا کوئی ارادہ فی الحال نہیں ہےیاد رہے کہ انمول بلوچ ان دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکی ہیں