آسان کاروبار پروگرام کا اجراء،مخالفین کی سیاست ایکدوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کردیا اور انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا، نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچادی تھی، ہم نے مہنگائی کے جن کو قابو کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں آمد ہوئی، جہاں انہوں نے آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے۔
فیصل آباد کے آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاؤس کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، لاہور کے ارشد کو اسپورٹس ایکسپورٹ کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک دیا گیا۔
ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کے لیے 50 لاکھ روپے قرض کا چیک ملا، افضل کو ٹرانسپورٹ بزنس کے لیے 31 لاکھ 75 ہزار قرض ملا، لاہور کے شبیر کو ہیر سیلون اور کاسمیٹک بزنس کے لیے 50 لاکھ قرض کا چیک ملا۔
اس کے علاوہ فیضان ممتاز کو گارمنٹس بزنس کے لیے 57 لاکھ 50 ہزار کا آسان بزنس کارڈ ملا، ابو بکر صالح کو پیپر مینو فیکچرنگ کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا، چوہدری ذوالفقار علی کو بیکری بزنس کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے کامیابی کی دعا، آسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبار کے تحت قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کی جائے گی، قرض حاصل کرنے والوں کو سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آسان کاروبار فنانس کے تحت 36 -ارب کے قرضےدئیےجائیں گے، آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 48ارب روپے کےبلاسود قرضے دئیےجا رہے ہیں، پنجاب کے 21 سال سے 57 سال تک کے شہری قرض کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسان اقساط پر واپسی ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار کے تحت چیک وصول کرنے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں، نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے آج ایک اور وعدہ پورا کردیا، اسکیم کامیاب ہونے کے بعد ہی اس کا اجرا کررہی ہوں، 17 جنوری کو پروگرام لانچ کیا، ایک ماہ کے اندر اس کا اجرا کردیا، آسان کاروبار پروگرام کا آسان سوالنامے سے اجرا کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب بینک نے بہت بہترین انداز میں اسکیم کو لانچ کیا، آسان کاروبار پرگرام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیمار معیشت کو درست کیا جو گزشتہ ایک سال سے استحکام کی جانب گامزن ہے، منہگائی کی شرح 4 فیصد تک لے آئے ہیں، معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، میری حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہے، اسکیم پر عملدرآمد سے لوگوں کے گھروں میں آسودگی آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اڑان کے لیے تیار ہے، جلاؤ گھیراؤ کی کال پر کوئی بھی باہر نہیں نکلا، لوگ جلاؤ گھیراؤ سے تنگ آچکے ہیں، عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچائی، نااہلی کے باعث معیشت کو گزشتہ 4 سال میں ڈبو دیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں خراب کیا گیا، پنجاب کےعوام نے تمام کالز کو مسترد کردیا، مہنگائی کے جن کو قابو کیا ہے، روٹی کی قیمت کم ہوچکی ہے، پورے پنجاب میں 700 سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، آگ لگانے اور جلاؤ گھیراؤ سے قومیں ترقی نہیں کرتیں،مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مخالف جماعت میں ایک دوسرے پر تھپڑ مارنے کی نوبت آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر گاؤں ہر شہر کی گلی میں عوام کو سہولت فراہم کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں حکومت پنجاب کے کاموں پر گفتگو ہورہی ہے، تنقید کرنے والے زمینی حقائق کا ادراک کریں، اپنا گھر اسکیم کے تحت لوگوں کو آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جارہا ہے، غریب اور نادار افراد کو مفت پلاٹ فراہم کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ترقی کانشانی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری صورتحال بہتر ہورہی ہے، حکومت روزگار کے لیے مفت زمین فراہم کرے گی، سیکٹر وائز بزنس پلان پر عمل درآمد کریں گے، کاروبار کے لیے وصول درخواستوں پر فوری علمدرآمد کا حکم دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا سان کاروبار پروگرام کا ا ا سان کاروبار فنانس ا سان کاروبار کارڈ کہ ا سان کاروبار قرض کا چیک ملا مریم نواز نے بزنس کے لیے کاروبار کے پنجاب کے کی سیاست کا ا سان کا اجرا دیا گیا کے لیے 3 کے تحت کہا کہ
پڑھیں:
کون ہے جس نے فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔
الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار ملک پر حملہ کرنے کا دھبہ کس پر لگا؟ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، تہذیب کے دائرے میں بات چیت ہوسکتی ہے، ملک پر حملے کا جو دھبہ ہے وہ بھی کس پر لگا، میں نے نام نہیں لینا۔
انہوں نے کہا کہ ہم طلبا کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، یہ پیٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے دے رہے ہیں، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، 500 الیکٹرک بسیں اگست میں پنجاب آجائیں گی، چیف منسٹر گرین الیکٹرو کارڈ طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کیلئے فری ہوگا، گرین بس کا کم از کم کرایہ 20 روپے رکھا ہے، خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کیلئے بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت ہے، الیکٹرک بسوں سے 17 ہزار مسافروں کو سفری سہولت ملے گی، فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا رہے ہیں چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پنجاب کے وسائل کو بڑھاؤں، آئندہ مالی سال میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس شروع کریں گے، پاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ایک سال میں چلانا چاہتے ہیں۔