انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں،عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین قومی اسمبلی کے ضمنی سوالات پر جواب دیتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ گوجرانوالہ ڈیویژن میں سب سے زیادہ انسانی سمگلنگ کا معاملہ ہے، انسانی سمگلنگ میں کئی لوگوں کے حادثات ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ویز اعظم نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے اس کئی میٹنگز کی ہیں، اس حوالے سے قانون سازی کر رہے ہیں، اب تک 436 سمگلرز گرفتار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسمگلرز کی پراپرٹییز ضبط کی جا رہی ہیں، اسمگلر کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کئے کیے ہیں، حکومت انسانی سمگلنگ کے حوالے سے کوئی رعایت روا نہیں رکھے گی، عوام میں شعور بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پارلیمنٹ میں بیٹھے جعلی لوگ عوامی مفادکے خلاف قانون سازی کر رہے ہیں، اسدقیصر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت میں ڈیل نہیں کریںگے، ملک میں صرف اور صرف آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں جعلی لوگ بیٹھتے ہیں تو عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی کرتے ہیں۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں رول آف لا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں وہی لوگ بیٹھیں جو آپ کے منتخب کردہ ہوں، فارم 47 کے جعلی لوگ پارلیمنٹ میں نہ بیٹھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو عوامی مفادات کے برعکس قانون سازی کرتے ہیں، جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو پیکا ایکٹ پاس کرتے ہیں، جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو ناجائز 26 ویں ترمیم پاس کرتے ہیں۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ عمران خان جھکیں گے نہ ہی ڈریں گے، بانی پی ٹی آئی کھڑے ہیں، اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے، وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے
اسد قیصر نے کہا کہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم صرف ایک اللہ کے سامنے جھکیں گے، پاکستان کو ہم سب نے ملکر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک قائداعظم کا پاکستان بنے گا، ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہوگی، ہم طلبہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اس تحریک میں صفِ اوّل کا کردار ادا کریںگے۔
مزیدپڑھیں:گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت کیے جانے کا انکشاف