بافٹا: کونکلیو بہترین فلم قرار، دی بروٹلسٹ کے نام بھی متعدد ایوارڈز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک—برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) میں فلم ‘کونکلیو’ اور ‘دی بروٹلسٹ’ نمایاں رہیں۔ دونوں ہی نے چار چار ایوارڈز اپنے نام کیے۔
اتوار کو لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں بافٹا ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف سلیبریٹیز نے شرکت کی۔
بافٹا کی شام بہترین فلم کا ایوارڈ ‘کونکلیو’ کے نام رہا۔ بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے ‘کونکلیو’ کے ساتھ انورا، دی بروٹلسٹ، آ کمپلیٹ ان نون اور امیلیا پیرز مدِ مقابل تھیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ‘کونکلیو’ کو بافٹا ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں 12 نامزدگیاں ملی تھیں۔بہترین فلم کے علاوہ اسے بہترین برٹش فلم، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی ملا۔
فلم ‘دی بروٹلسٹ’ بھی چار ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔’دی بروٹلسٹ’ کو بہترین ہدایات کاری، بہترین اداکار، بہترین سینماٹوگرافی اور اوریجنل اسکور کا ایوارڈ ملا۔
بہترین ہدایت کاری کی کیٹیگری میں ‘دی بروٹلسٹ’ کے ساتھ انورا، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، امیلیا پیرز اور دی سبسٹینس نامزد تھی۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ‘انورا’ کی مائیکی میڈیسن کے نام رہا۔
اس کیٹیگری میں مائیکی میڈیسن کے ساتھ اداکارہ سنتھیا ایریوو، کارلا سوفیا، ڈیمی مور، ماریان جین اور سرشا رونن نامزد تھیں۔
بہترین اداکار فلم بروٹلسٹ کے ایڈریئن بروڈی قرار پائے۔اس کیٹیگری میں ان کے ساتھ اداکار ٹمیتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فائنز، سیبیسٹین اسٹین اور ہیو گرانٹ مدِ مقابل تھے۔
یاد رہے کہ بافٹا کے زیادہ تر فاتحین کا اعلان برطانوی اکیڈمی کے آٹھ ہزار انڈسٹری پروفیشنلز کرتے ہیں۔
‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق گولڈن گلوبز اور بافٹا اکثر اس بات کے اشارے دیتے ہیں کہ ہالی وڈ کے اکیڈمی ایوارڈز میں کون کامیاب ہوگا۔ البتہ رواں برس اس کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل ہے۔
رواں برس آسکرز کی تقریب دو مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہو گی۔
اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بہترین فلم کا ایوارڈ کے ساتھ
پڑھیں:
ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید :