بافٹا 2025 میں ستاروں کے جلوے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایوارڈ سیزن زور و شور سے جاری ہے۔ اتوار کو لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں 78ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں معروف سلیبریٹیز نے ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑھائیں۔ بافٹا 2025 کی تصاویر اس پکچر گیلری میں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی 2025:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے ولیمسن اور نسیم شاہ کا بیان
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، صرف ایک پلیئر کو ہدف نہیں بنا سکتے، نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھا کھیل رہے ہیں ان کی وکٹ اہم ہوگی، اگر ہم اہم موقع پر وکٹ لیں تو ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔