چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے سات صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی بھی بھارتی صحافی کا ویزا مسترد نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔