جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا، وہ مبینہ پولیس مقابلے کے کیس میں ضمانت لینے سیشن کورٹ آئے تھےاس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے غلام مرتضی جتوئی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق الیکشن میں دو فریقین میں فائرنگ سے پی پی کارکن جاں بحق ہوا تھا، پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے بیٹے پر درج ہوا تھا۔دوسری جانب جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے، جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بن چکی ہے، غلام مرتضیٰ جتوئی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غلام مرتضی جتوئی کو جی ڈی اے
پڑھیں:
زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار
گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوۓ ملزمہ کو گرفتار کیا۔