گڈاپ میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے آج گڈاپ کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سید قاسم نوید قمر نے گائے بھینسوں کے گوبر سے بایو میتھین گیس بنانے کا پلانٹ لگانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ میسرز بایو ویسٹ انرجی وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ پلانٹ صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ماحول دوست بایو میتھین گیس کے اس پراجیکٹ سے ڈیری صنعت سے وابستہ بزنس مین گوبر سے کار آمد گیس حاصل کرنے کی افادیت سے آگاہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ اس اقدام سے ڈیری سیکٹر کو معاشی استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں۔سید قاسم نوید نے کہا کہ صدرِ پاکستان محترم آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی ہرممکن معاونت کررہی ہے، سندھ حکومت بایو میتھین گیس کے ایسے پراجیکٹ لگانے والے ڈیری فارمرز کو بینک قرضوں پر سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ (ایس ایس ڈی ایف ) کی جانب سے کائبور سبسڈی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔بایو ویسٹ انرجی وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر وقاص محسن نے بتایا کہ یہ پلانٹ 23 ہزار میٹر کیوب بایو میتھین گیس پیدا کرسکے گا اور 4 سے 5 میگاواٹ بجلی بھی روزانہ پیدا کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گوبر سے گیس کے ساتھ ساتھ حرارت اور گیس بننے کے دوران بچنے والی راکھ سے اینٹیں بناسکتے ہیں، اس پلانٹ میں روزانہ 380 ٹن بایو ویسٹ استعمال ہوگا۔بتایا گیا کہ پلانٹ میں استعمال ہونے والے پانی کو ری سائیکل کرکے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ڈیفنس میں فاسٹ کا شاندار افتتاح‘ تاجر ‘ صنعتکار شریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی کی فوڈ انڈسٹری میں ایک نئے اور منفرد برانڈ کی شاندار انٹری، ڈی ایچ اے فیز 8جو کچھ سال پہلے غیر معروف علاقہ تھا، آج کراچی کی سب سے بڑی اور جدید فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس غیر معمولی ترقی کا سہرا مزمل خرم سیگل کی قیادت، وژن اور کاروباری حکمت عملی کو جاتا ہے، جنہوں نے اس علاقے کو ایک عالمی معیار کے فوڈ ہب میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اسی ترقی کے تسلسل میں’’PATTY‘‘ ایک جدید اور معیاری فاسٹ فوڈ برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جہاں کراچی کی تاجر برادری، صنعتکاروں اور ممتاز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے افتتاحی تقریب کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ٹی ڈ ی اے پی اور بی ایم جی کے چیئر مین زبیر موتی والا، کے سی سی آ ئی کے صدر جاوید بلوانی،کے سی سی آ ئی کے سینئر نائب صدرضیاالعارفین،کے سی سی آ ئی کے نائب صدرفیصل خلیل،چیئرمین سائٹ احمد عظیم علوی ،افتخار ووہرا، ادریس میمن، طلعت محمود، ناصر محمود، توصیف سیگل، حارث آگر، شاہد اسماعیل، طارق انیس، عابد نثار، سمیر گلزار، تنویر باری، خرم ریاض، وقاص انجم شیخ، ناصر مقبول، انجم آفتاب کمال، ناصر رئیس انور، وقار نثار وہرا، وسیم الرحمن، فیصل جہانگیر، یوسف جنید مکڈا، ریحان اقبال مگوں، یعقوب پرنس سمیت دیگر معروف بزنس لیڈرز نے اپنی موجودگی سے ’’PATTY‘‘ کے روشن مستقبل کی نوید دی۔ اس موقع پر پیٹی فاسٹ فوڈز کے سربراہ مزمل خرم سیگل انتہائی پرعزم ہیں،تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے مزمل خرم سیگل کی شاندار کاروباری بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح
  • وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان انٹر چینج ایف 8 کا افتتاح کردیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
  • وزیر اعظم نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
  • رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح،منصوبہ شہر کیلئے تحفہ ہے،وزیر اعظم
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
  • صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک اہم قدم
  • ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری
  • ڈیفنس میں فاسٹ کا شاندار افتتاح‘ تاجر ‘ صنعتکار شریک
  • کچے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے گئے بچائو بند کا افتتاح