معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح دنگ رہ گئے،ان کی نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کئی ڈراموں میں یادگارکردارنبھانے والے فرحان علی آغا صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں،انہوں نے حال ہی میں اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ مختلف ورزشیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial)


فرحان علی آغا کی فٹنس نوجوانوں کے لیے مثال ہے ،وہ ہمیشہ صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹنس سے متعلق متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے جم سے محبت کرنے والوں کے لیے قیمتی ٹپس اور مشورے شیئر کیے ہیں جو فٹنس کے شوقین افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

گھوڑی پر بیٹھے دلہے کو ہارٹ اٹیک ، موقع پر دم توڑ گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فرحان علی کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں دبنگ خان رکشہ چلاتے نظر آئے؛ ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔

بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔

سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ یہ2021ء میں بنائی گئی فلم سیون ڈاگز کا ری میک ہے۔

خیال رہے کہ ابھی اس فلم کی تفصیلات اور کرداروں سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں لیکن مداح ابھی سے بیتاب ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • نشو بیگم کی سلطان راہی کے بیٹے کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل
  • سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں دبنگ خان رکشہ چلاتے نظر آئے؛ ویڈیو وائرل
  • معروف پاکستانی گلوکارہ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ
  • اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں نکاح، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر
  • ایسا لگ رہا ہے دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں، عدنان صدیقی نے طنزیہ ویڈیو جاری کردی
  • کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، نئی ویڈیو اور تصاویر وائرل
  • میک اپ آرٹسٹ کیساتھ اداکارہ صبا قمر کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی
  • ’نکاح بھی اداکار پڑھنے لگے، کچھ تو چھوڑ دیں‘، حمزہ عباسی کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
  • حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • حمزہ علی عباسی نکاح خواں بن گئے، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے