ملائیکہ اروڑا کے ڈانس نے ارجن کپور کی بولتی بند کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور سابقہ محبوبہ ملائیکہ اروڑا کی رئیلٹی شو میں ملاقات یادگار بن گئی۔ حال ہی میں، ڈانس رئیلٹی شو ’’بیسٹ ڈانسر بمقابلہ سپر ڈانسر‘‘ میں ملائیکہ کے شاندار ڈانس نے ارجن کو ایسا متاثر کیا کہ ان کی بولتی بند ہوگئی۔
شو کے دوران، ملائیکہ اروڑا نے اپنے مشہور گانوں پر زبردست ڈانس پرفارمنس پیش کی، جس پر ارجن کپور اور ان کی کو اسٹار بھومی پڈنیکر نے تالیاں بجائیں۔ جب میزبان نے ارجن سے ملائیکہ کی پرفارمنس کے بارے میں ان کے تاثرات پوچھے، تو ارجن نے کہا، ’’سالوں سے میری بولتی بند ہوچکی ہے، اور میں ابھی بھی چپ رہنا چاہتا ہوں۔‘‘
ارجن کے الفاظ سن کر ملائیکہ شرما گئیں۔ اس پر ارجن نے مزید کہا، ’’مجھے آج اپنے سبھی پسندیدہ گانے سننے کا موقع ملا، جو ان کے شاندار کیریئر کو ظاہر کرتے ہیں۔ ملائیکہ نے اپنی محنت اور صلاحیت سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی پرفارمنس اور گانوں نے ہمیشہ ناظرین کو محظوظ کیا ہے۔ آج انہیں اس طرح عزت ملتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ہے ’’مبارک ہو، ملائیکہ! آپ جانتی ہیں کہ مجھے یہ گانے کتنے پسند ہیں۔ آپ کی پذیرائی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘‘
ملائیکہ نے ارجن کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں کے درمیان یہ خوشگوار تبادلہ خیال اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بریک اپ کے باوجود ان کے تعلقات دوستانہ ہیں۔
ارجن کپور 21 فروری کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’میرے ہزبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن کےلے پروگرام میں شریک تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ارجن کپور
پڑھیں:
9 مئی مقدمات؛ ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
راولپنڈی:9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔
سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
دورانِ سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔
عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں، جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔