Nai Baat:
2025-04-16@22:56:35 GMT

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا شدید ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا شدید ردعمل

 

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب آئینہ ان کو دکھایا گیا تو وہ برا مان گئے۔ عظمیٰ بخاری نے سندھ میں وفاقی حکومت کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے پروجیکٹس وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، اور جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا بھی نہیں اٹھا سکی، وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کے لوگ مسلسل شعلہ انگیز بیانات دیتے ہیں، اور جب ہم جواب دیتے ہیں تو آپ خفا ہو جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ اگر شرجیل میمن کہتے ہیں کہ وہ سیاست نہیں کرتے، تو کیا ہر معاملے میں چچا اور بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کراچی کے مسائل کی طرف بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ روزانہ کراچی کے شہریوں کو ڈمپرز مار رہے ہیں، کیا یہ وفاق کا مسئلہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سالوں سے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کا رونا رویا جا رہا ہے، لیکن ان مسائل کا کوئی حل نہیں نکلا۔

انہوں نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی کامیاب تکمیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے تو آپ تڑپ اٹھتے ہیں، لیکن سندھ میں کئی مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے شہری خوفزدہ

زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
  • ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید اور عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شرجیل میمن
  • ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ،بڑی خبر آگئی
  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد