کراچی:

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے حارث رؤف کی انجری سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کو خبردار کر دیا ہے۔

سابق کرکٹر محمد عامر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حارث رؤف انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر پا رہے تو قومی ٹیم کو انہیں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز میں شریک کروا کر خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں عامر نے کہا کہ محض تین میچز کے لیے اپنے کیرئیر کو خطرے میں ڈالنا بے وقوفی ہوگی کیونکہ انجری کے ساتھ حارث رؤف میچ میں اپنا 100 فیصد نہیں دے سکیں گے۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن، حارث روف سے متعلق اہم پیشرفت

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حارث رؤف سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں تو وہ چھ ہفتوں سے قبل مکمل ٹھیک نہیں ہو سکتے لیکن اگر ایسا نہیں تو پھر معاملہ مختلف ہے۔ اگر سائیڈ اسٹرین انجری پہلے یا دوسرے درجے کی ہے تو پھر ٹھیک ہونے میں کم سے کم چھ ہفتے لگیں گے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر محض 6.

2 اوورز ہی کروا سکے تھے اور سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی میں انکی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والے ہو جائیں خبردار !!!اہم پابندی لگا دی گئی

لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، بغیر ہیلمٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے اور ہیلمٹ تقسیم کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیر سے کارروائی شروع کر دیں گے۔

3 فروری 2025 کو موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلیے لازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کیا گیا تھا۔سی ٹی او نے بتایا تھا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ڈھائی ہزار افراد کے خلاف کارروائی کی، کار سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کا بھی چالان کاٹا گیا، ایک ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد آج سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کیا گیا۔

گزشتہ سال بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلیے سوفٹ ویئر تیار کیا گیا تھا جس کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی ہونا تھی۔سوفٹ ویئر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کیلیے اقدامات کے تحت اتھارٹی نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے نشاندہی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ہیلمٹ کیوں ضروری ہے؟

ہیلمٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہم موٹر سائیکل یا کسی اور قسم کی نقل و حرکت کے دوران سفر کر رہے ہوتے ہیں۔ ہیلمٹ کا استعمال دماغی چوٹوں اور سر کی مختلف زخمیوں سے بچا سکتا ہے۔ہیلمٹ سر کو کسی بھی چوٹ سے بچانے کیلیے اہم ہے۔ اگر آپ کسی حادثے کا شکار ہوتے ہیں تو یہ دماغی چوٹوں سے بچا سکتا ہے جو شدید یا جان لیوا ہو سکتی ہیں۔

زیادہ تر ہیلمٹ میں ڈیزائن ایسا ہوتا ہے کہ وہ آپ کے چہرے کو سورج کی روشنی، دھول اور ہوا سے محفوظ رکھتے ہیں، جس سے آپ کی نظر بہتر ہوتی ہے اور آپ کو سڑک پر بہتر طریقے سے نظر آتا ہے۔جدید ہیلمٹس میں ایئر فلو اور آرام دہ padding ہوتی ہے جو سفر کے دوران آپ کو سکون اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔یہ کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہوتا ہے، اور اس کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کی شمولیت کا امکان ہے؟
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
  • لینڈ ریفارمز پر صدر انجمن امامیہ بلتستان نے حکومت کو خبردار کر دیا
  • صائم کو انجری پر پروٹوکول! کیا ہم بھارت کیلئے کھیلتے تھے؟
  • حارث کا3میچز کیلییکیرئیر خطرے میں ڈالنا بے وقوفی ہوگی ، محمد عامر
  • پہلے سے بہتر ، دو دن پریکٹس کی، ذاتی طور پر مطمئن ہوں،حارث رئوف
  • چیمپئنز ٹرافی، کئی ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے
  • جمال رئیسانی نے عمر ایوب کے بلوچستان سے متعلق دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا
  • موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والے ہو جائیں خبردار !!!اہم پابندی لگا دی گئی
  • قومی اسمبلی: کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور