مصر: قاہرہ میں عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمارت گیس سلنڈر کے دھماکے کے سبب گری ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
17 سالہ انڈین پاور لفٹر گردن پر 270 کلو کی راڈ گرنے سے ہلاک، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل
بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔
یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔
فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروائی۔ بدھ کے روز ان کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
یاشتیکا آچاریہ نے اپنے مختصر کیریئر میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور قومی سطح پر سونے کا تمغہ جیتا۔ ان کی اچانک موت پر کھیلوں کی دنیا میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاور لفٹنگ ایک طاقت پر مبنی کھیل ہے جس میں اسکواٹ، بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ کے مقابلے ہوتے ہیں۔ یہ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں ہے، لیکن عالمی سطح پر مشہور ہے۔
یہ حادثہ کھیلوں میں پیش آنے والے جان لیوا واقعات میں ایک اور افسوسناک اضافہ ہے۔ اس سے قبل، 2014 میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز بھی میچ کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔