Daily Sub News:
2025-02-20@19:47:53 GMT

اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی

اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

یروشلم (سب نیوز )اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال ضمیر آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمال سنبھالیں گے، اس کے علاوہ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے میجر ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔ سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

 

دورے کے پہلے دن شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ
ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ، دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین عسکری سطح پر مکالمے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔آرمی چیف برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن سے ملاقات کریں گے ۔چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جوناتھن نکولس پاول اور برطانوی وزیر داخلہ ایویٹ کوپر سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے سینیٹرز کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی،اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
  • بلوچستان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب: شاہ سلمان نے سعودی ریال کی کرنسی علامت کی منظوری دیدی
  • آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم کی منظوری دیدی
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اہم ترین دورہ برطانیہ، کیا مصروفیات ہوں گی؟
  • سعودیہ کا موخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
  • رمضان المبارک کی آمد آمد، سعودی عرب میں تراویح اور تہجد کیلئے نئے علماء کرام کے ناموں کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع