گوادر، 4 روزہ کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نجی مقامی تنظیم کے زیراہتمام 4 روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔
کتب میلہ 13 سے 16 فروری تک جاری رہا، جس میں دانشوروں، مصنفین، شعرا کرام، طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں کتابیں پڑھنے اور چوری کرنے کا شوقین ہوں، مراد علی شاہ
میلے میں ادب، ناول، شاعری، ٹیکنالوجی، سائنس اور ڈرامہ سمیت مختلف موضوعات پر مبنی کتب رکھی گئی تھیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
انتظامیہ کے مطابق کتب میلے میں ریکارڈ 28 لاکھ روپے سے زیادہ کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ جن میں 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبان کی کتب شامل تھیں۔
میلے میں ادبی نشستوں سمیت علاقائی موسیقی اور ثقافت کے رنگ بکھیرے گئے جن سے حاضر محظوظ ہوئے۔ 4 روزہ میلے میں لوگوں نے کتابوں کو خرید کر یہ پیغام دیا کہ بڑھتی ٹیکنالوجی کے باوجود کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔
اہل قلم نے گوادر میں حالیہ کتب میلے کے دوران کتابوں کی فروخت سے متعلق اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یوں تو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت کئی بنیادی سہولیات ناپید ہیں جس کی وجہ سے صوبے کو پسماندہ تصور کیا جاتا ہے لیکن نوجوانوں کی کتب میلے میں علم کی جانب رغبت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خطے میں بسنے والے لوگوں کے ذہن روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں لاہور کتب میلے میں کتابوں سے زیادہ کھانے کی فروخت، خالد انعم نے معافی کیوں مانگی؟
انہوں نے کہاکہ کتب میلے میں لوگوں کی دلچسپی اس بات بھی کی عکاسی کرتی ہے کہ عام عوام دہشتگردی اور بدامنی سے بیزار ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ جامعات کے قیام کو ممکن بنائیں تاکہ یہاں کے لوگ ملی تعمیر و تر قی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
28 لاکھ روپے wenews بلوچستان ثقافت کے رنگ حکومت کتابیں فروخت کتب میلہ میلہ انتظامیہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 28 لاکھ روپے بلوچستان ثقافت کے رنگ حکومت کتابیں فروخت وی نیوز لاکھ روپے
پڑھیں:
رمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی
اسلام آباد:ملک میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز چینی بارے ہونیوالے اجلاس میں ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے سبسڈی ہوگی اور وزارت صنعت و پیداوار سبسڈائزڈ چینی کی سمری حتمی منظوری کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی جس کے بعد رمضان میں چینی فی کلو 130 روپے میں ریٹیل قیمت پر فروکت کی جائے گی۔
اجلاس میں طے پایا کہ کین کمشنر نگرانی کرینگے، حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت صنع ت وپیداوارنے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو چینی فی کلو 130روپے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی، سبسڈائزڈ چینی میگا، بڑے، چھوٹے سٹورز پر ڈی سی کاوٴنٹر پر فراہم کی جائے گی رمضان المبارک میں ایک اور دو کلو چینی کے بیگز فروخت کئے جائیں گے۔
شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ پانچ کلو چینی خرید سکے گا، چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمہ داری کین کمشنر کے سپرد کر دی گئی، سبسڈائزڈ چینی کی فروخت رمضان سے تین روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک یہ جاری رہے گی۔