بلوچستان حکومت نے ایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے نوجوان پائلٹس کے لیے ایک جامع پروگرام کی منصوبہ سازی کرلی۔

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ  نوجوان پائلٹس کے لیے انقلابی اقدام وائی پی ڈی پی 1 پروگرام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار کیا جارہا جو ہوابازی کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان پائلٹس کو 200 اضافی فلائٹ آورز کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کے عملی مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو نہ صرف معیاری تربیت دی جائے گی بلکہ انہیں مالی معاونت کے طور پر وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

 شاہد رند کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور وائی پی ڈی پی 1 بلوچستان میں ہوابازی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس اقدام سے بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی ہوابازی کے میدان میں مسابقت کے قابل بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کی ترجیح ہے کہ ہوابازی کے شعبے میں مزید مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو ایک نیا افق فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اس پروگرام کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بلوچستان پائلٹس ٹریننگ شاہد رند وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان شاہد رند وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بلوچستان حکومت نوجوان پائلٹس ہوابازی کے وزیر اعلی کے لیے

پڑھیں:

امریکا میں مسافر بردار طیارے فضاء میں آپس میں ٹکرا گئے؛ ہلاکتیں

امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔

تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد ایئرپورٹ کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ 29 جنوری کو واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ایک ملٹری ہیلی کاپٹر اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے کے درمیان تصادم بھی 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہیں کیونکہ ان پر سخت قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا حالانکہ یہ طیارے بھی باقاعدہ طور پر معائنہ اور مرمت کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں حالات اتنے خراب ہیں کہ نوجوان بیرون ملک روزگار ڈھونڈنے پر مجبور ہیں، کانگریس
  • امریکا میں 2 مسافربردار طیارے فضا میں ٹکرا گئے
  • امریکا میں مسافر بردار طیارے فضاء میں آپس میں ٹکرا گئے؛ ہلاکتیں
  • پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا فیصلہ
  • 270 کلو وزن گردن پر گرنے سے بھارتی خاتون ایتھلیٹ ہلاک
  • بلوچستان میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، سراج الحق
  • مچھروں کا شکار کرنے پرنقد انعام کا اعلان
  • خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل
  • ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح
  • صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے بلوچستان کےہسپتالوں میں تبدیلیاں آئیں گی: سرفراز بگٹی