سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے الیکشن کے دوران پی پی کارکن ہلاکت کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا۔پولیس غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، پولیس کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی ضمانت کیلیے عدالت گئے تھے۔ سابق وفاقی وزیرغلام جتوئی کو کورٹ سے نکلتےدوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے وقت غلام مرتضیٰ جتوئی اور پولیس کے درمیان عدالت کے باہر مکالمہ ہوا، غلام مرتضیٰ جتوئی کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے۔ جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔
شرجیل میمن کی چینی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کی دعوت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: غلام مرتضی
پڑھیں:
احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کواعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جاسکے۔