ہم جارحین کی کسی بھی دراندازی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، محمد عبدالسلام
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات کا دارومدار دوسرے فریق کیجانب سے جنگبندی پر عمل درآمد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مسقط میں یمن کی قومی نجات حکومت کے ترجمان اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ "محمد عبدالسلام" نے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے غزہ میں صیہونی قبضے اور 16 مہینوں سے جاری نسل کشی خلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یمنی حکومت و عوام کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے اس متاثر کن کردار کی وجہ سے مقاومت کو عظیم کامیابی حاصل ہوئی اور صیہونی رژیم جنگ بندی پر مجبور ہوئی۔ اس کے علاوہ سید عباس عراقچی نے یمن کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں امن و استحکام کا قیام خطے کے امن و استحکام پر گہرا اثر رکھتا ہے۔ اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمنی امور کے دورہ تہران کا ذکر بھی کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا تسلسل اور سفارتی کاوشیں نہایت مفید ہیں۔
سید عباس عراقچی نے اس بات کا یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی حکومت و عوام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دوسری جانب یمن کی قومی نجات حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی تبدیلیوں اور جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم امریکہ و اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ مستقبل میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات کا دارومدار دوسرے فریق کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد سے ہے۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو یمن کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یمن کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی و معنوی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں دونوں رہنماوں نے مشترکہ عالمی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی انہوں نے کہا کہ محمد عبدالسلام کی حمایت میں یمن کے یمن کی
پڑھیں:
پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، ایران اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے، وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔
مریم نواز نے وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکاء کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے، قدیم اور جدید ثقافت کے شہر لاہور سے محبت ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی ذاتی نگرانی میں لاہور کی ثقافتی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے، لاہور کی گلیوں میں تہذیب کی خوشبو ہے، شہر کے آثار قدیمہ ماضی کی عظمت کے گواہ ہیں، لاہور کے لوگ پیار اور محبت کے پیکر ہیں، لاہوریوں کی میزبانی بے مثال ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے باغات شاہی قلعے اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس اس کی شان و شوکت کا ثبوت ہیں، لاہور نہ صرف تاریخ کا محافظ ہے بلکہ ذائقوں کا مرکز بھی ہے، پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ٹورازم سیکٹر کو ایک نئی صنعت کے طور پرفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے میں سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کر رہی ہے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب کاروبار، ٹیکنالوجی اور سروسز کا ابھرتا ہوا مرکز بنتا جا رہا ہے، پنجاب میں زراعت، ٹیکنالوجی، ٹورازم، تعلیم، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، پنجاب میں فارن انویسٹر کیلئے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے زمین ہموار کی جا چکی ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل ای سی او اسد مجید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ای سی او میں شامل ہوا، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری جنرل ای سی او کا لاہور سے ہونا خوشگوار ہے۔
اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد نے لاہور کی خوبصورتی، ثقافتی بحالی اور سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، وفد کے شرکا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو شاندار خطاطی کا نمونہ اور دیگر یادگاری سوونیئر پیش کئے۔
Post Views: 2