امیتابھ بچن کے داماد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے داماد بزنس مین نکھل نندا کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاپڑ حمزہ پور گاؤں کے رہنے والے گیانیندر نے داتا گنج پولیس اسٹیشن میں امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا کے شوہر نکھل نندا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
اپنی درخواست میں اس نے کہا ہے کہ اس کا بھائی جتیندر داتا گنج میں جئے کسان ٹریڈرز نامی ٹریکٹر ایجنسی چلاتا تھا جس کے ساتھ دھوکا کیا گیا اور اسے خودکشی پر بھی اکسایا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
بزنس مین نکھل نندا کو بھی داتا گنج پولیس اسٹیشن میں درج فراڈ کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹریکٹر کمپنی کے کئی دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی دھوکہ دہی اور خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے تاحال امیتابھ بچن یا ان کے داماد کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Bollywood Five (@bollywoodfive)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
سندھ: عدالت کا گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہارِ برہمی
سندھ ہائیکورٹ — فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ میں میر پور بٹھورو سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 2 دفعہ تھانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
عدالت نے شہری کی گمشدگی کامقدمہ درج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 2 مرتبہ مقدمہ درج کروانے گئے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی...
عدالت نے ایس ایچ او سے استفسار کیا کہ لاپتہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟
ایس ایچ او میر پور بٹھورو نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس مقدمہ درج کرانے کوئی نہیں آیا، جس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سوال کیا کہ کیا درخواست گزار جھوٹ بول رہے ہیں؟
عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو فوری طور پر ساتھ لے جائیں، درخواست گزار کی مرضی کے مطابق شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کریں اور کاپی عدالت میں جمع کرائیں۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔