UrduPoint:
2025-04-15@11:18:25 GMT

طالبان کا وفد ٹوکیو میں ایک غیر معمولی سفارتی دورے پر

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

طالبان کا وفد ٹوکیو میں ایک غیر معمولی سفارتی دورے پر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) جاپان کی مقامی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کا وفد اتوار کو ٹوکیو پہنچا۔ یہ وفد ایک ہفتے تک جاپان میں ہی رہے گا۔ اس وفد میں وزارت خارجہ، تعلیم، معیشت اور صحت کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

افغانستان میں سال دو ہزار اکیس میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے، کیونکہ انھوں نے اب سے پہلے خطے سے باہر کا دورہ نہیں کیا تھا۔

طالبان وفد جاپانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کے حصول اور ممکنہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بات کریں گے۔

أفغانستان کی وزارت اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظری نے اس دورے کو "بین الاقوامی برادری کا ایک فعال رکن بننے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

" اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں، انہوں نے کہا، "ہم ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ اور خوشحال افغانستان کی تعمیر اور بین الاقوامی برادری کا ایک فعال رکن بننے کے لیے دنیا کے ساتھ باوقار تعلقات چاہتے ہیں۔

"

طالبان حکومت کے پچھلے دورے عموماً پڑوسی ممالک اور مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، روس اور چین جیسے خطوں تک محدود تھے۔ تاہم، یہ دورہ ان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک نادر موقع ہے۔ 2022 اور 2023 میں ناروے کے دوروں کے بعد، یہ ان کا پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے۔

جاپان کا ردعمل

سابقہ ​​غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے اور 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد کابل میں جاپان کا سفارت خانہ عارضی طور پر قطر منتقل ہو گیا تھا۔

لیکن اس کے بعد سے اس نے افغانستان میں سفارتی اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے اس دورے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

طالبان حکومت کو افغانوں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اقتدار میں واپسی کے بعد سے طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں پر پرائمری اسکول سے آگے کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لیکن طالبان حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو تقریباً 9000 ورک پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اور بہت سی خواتین افغانستان کی افرادی قوت کے طور پر کام کررہی ہیں۔

ج ا ⁄ ر ب (اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بین الاقوامی کے بعد

پڑھیں:

امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
  • دمشق، لبنانی وزیراعظم کی ابو محمد الجولانی سے ملاقات
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • سزائے موت اسلامی قانون کا حصہ ہے، طالبان رہنما کا موقف
  • وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • خیبرپختونخوا کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان، ایڈوائزری جاری
  • ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل
  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا