سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقتول کی قبر کُشائی کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل صبح ساڑھے نو بجے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا، پراسیکیوٹرل جنرل سندھ نے انسداددہشت گردی کورٹس کے منتظم جج کا پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار دینے اور ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دینے کی استدعا کررکھی ہے۔ 

سٹی کورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کے سلسلے میں پولیس نے قبر کُشائی کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا، قبر کُشائی کرکے مصطفیٰ کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے لئے نمونے لئے جائیں گے۔ 

پولیس حکام کے مطابق گرفتارمرکزی ملزم ارمغان کے بنگلے سے جدید اسلحہ گرفتار برآمد ہوا، ملزم نے  کیسے اور کہاں سے حاصل کیا ہے، اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اس بات کا سراغ لگائیں کہ گرفتار ملزم نے کہاں سے خریدا۔

اے وی سی سی پولیس کی جانب سے  گرفتارملزم کے بنگلے سے ملنے والے لیپ ٹاپ میں موجود ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے سے سفارش کی گئی ہے وہ اس کیس میں اے وی سی سی پولیس کی مدد کرے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عدالت نے کا حکم

پڑھیں:

3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ  نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔

عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک نے خودکشی کی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت درخواست خارج کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • جوڈیشل کمیشن میں 4 ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش
  • 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
  • جوڈیشل کمیشن میں 4ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل
  • جوڈیشل کمیشن میں 4 ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل
  • ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ارمغان سے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی
  • گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کیس، ملزم کی ضمانت منظور
  • سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
  • بلوچستان ہائیکورٹ : ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ