چین کا آبنائے تائیوان سے کینیڈین جہاز کے گزرنے پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
چین کا آبنائے تائیوان سے کینیڈین جہاز کے گزرنے پر سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل لی شی ہائی نے کہا کہ کینیڈین فریگیٹ ایچ ایم سی ایس “اوٹاوا ” آبنائے تائیوان سے گزرا اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کی گئی۔
پیر کے روز بتایا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے پورے عمل کے دوران کینیڈا کے بحری جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور حفاظت کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا، اور صورت حال کا موثر جواب دیا اور اس سے نمٹا۔ کینیڈین فریق کے ریمارکس قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں اور ان اقدامات کا مقصد جان بوجھ کر خلل پیدا کرنا اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ تھیٹر میں موجود دستے ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا بھرپور عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا بنائے تائیوان
پڑھیں:
امریکا سے نکالے گئے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر فورس کے طیارے سی 17 گلوب ماسٹر نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ اس پر سوار افراد میں 13 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 44 ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسی طرح گجرات کے 33، اترپردیش کے دو اور ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کا ایک ایک فرد سوار تھا، جن کو لینے کے لئے ان کے رشتہ دار بڑی تعداد میں وہاں پہنچے تھے۔
بھارت میں امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو لانے والا پہلا جہاز 5 فروری کو پہنچا تھا، جس میں 104 افراد سوار تھے جبکہ دوسرا جہاز ہفتے کو 116 مسافروں کو لے کر پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ 10 دنوں کے اندر بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت آنے والی تیسری پرواز تھی۔
پہلے مرحلے میں پہنچنے والے افراد کو جہاز میں سیٹوں کے ساتھ باندھا گیا تھا اور بھارت پہنچنے کے بعد ہی ان کو کھولا گیا۔
اس واقعے نے بھارت میں سیاسی تلاطم کو جنم دیا اوراس وقت ایوان میں جاری بجٹ سیشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔
اسی طرح دوسرے جہاز کے ذریعےپہنچے والوں نے بھی ناروا سلوک کے الزامات لگائے تھے۔