پنجاب پولیس کاکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کس طرح کام کرےگا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب پولیس کا کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کیس کام کرے گا اس سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 4 ہزار 250 افسران واہلکارشامل ہوں گے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آرگنائزڈکرائم کنٹرول کی جگہ لے گا۔ ڈیپارٹمنٹ17 سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں اور تفتیش سمیت کیسزکو چالان تک دیکھےگا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3ڈی آئی جیزاور 10 ایس ایس پیزشامل ہوں گے۔ کل نفری میں13ایس پیز اور47 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ڈپارٹمنٹ میں 212 انچارج آپریشنزوانویسٹی گیشنز اور ایک ہزار 488اےایس آئیز، 425 ہیڈ کانسٹیبلز اور 2 ہزار 125 کانسٹیبلز ہوں گے۔ لاہورمیں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ900 افسران واہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔ راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان ،گوجرانوالہ میں ایک ہزارافسران واہلکارڈپارٹمنٹ کاحصہ ہوں گے۔ اےکیٹگری کےاضلاع میں1500،بی کیٹگری کےاضلاع میں850افسران واہلکارہوں گے۔
نئی سیٹوں کی منظوری تک پنجاب پولیس کی موجودہ نفری سےکام لیاجائےگا۔ کمپیوٹر،فرنیچر،اسلحہ سمیت دیگرسامان آئی جی آفس کی جانب سےفراہم کیاجائےگا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 6مختلف سیل قائم کیےجائیں گے۔ ان میں ہیڈمنی سیل،کریمنل ریکارڈآفس،پی اوز،اریسٹ سیل سمیت6مختلف سیل شامل ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں افسران واہلکاروں کوسپیشل الاؤنس دیاجائےگا۔ مخبر،انفارمر اورانٹیلی جنس کیلئےسیکرٹ فنڈبھی رکھاجائےگا۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں موجودہ دفاترکواپڈیٹ کیاجائےگا اورنئی بلڈنگ کی جلد تعمیرکی جائےگی۔ لاہورکےآرگنائزڈکرائم کے3دفاترکرائم کنٹرول یونٹ کودیئےجائیں گے۔ دیگراضلاع میں 2،2دفاترکوکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کودیئےجائیں گے۔ سی ٹی ڈی کاچوہنگ میں موجودسب جیل بھی سی سی ڈی کےحوالے ہو گا۔ ایڈیشنل آئی جی نے آئی جی پنجاب کے ساتھ مشاورت کےبعد سمری حکومت کوبھجوا دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہوں گے
پڑھیں:
حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی
حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔
نئے قانون میں بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں تیزاب کی غیرقانونی فروخت پر 3 سال قید 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔
لائسنس کے باوجود فروخت میں لاپرواہی برتنے پر 2 سے 5 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: تیزاب گردی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کو تیاری کے لیے وقت دیدیا
نئے قانون کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا، تیزاب کی پیکنگ، نقل و حمل اور فروخت کے دوران کنٹینر پر احتیاطی تدابیر واضح درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
قانون کے مطابق پیکنگ پر تیزاب کی قسم، حجم، مقدار، لائیسنس ہولڈر کی تفصیلات درج کرنا بھی لازم ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تیزاب کی نقل و حمل، ذخیرہ، خرید و فروخت کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں تھا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے بیان کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کی زندگیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے، تیزاب کے خرید و فروخت کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیا قانون لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: تیزاب گردی میں ملوث خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایکٹ میں تیزاب کی 30 اقسام کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، قانون میں ڈپٹی کمشنرز کو تیزاب کے کاروبار کے لیے لائسنس دینے کی اتھارٹی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’
قانون ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بطور پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون نے ایکٹ کا حتمی مسودہ تیار کیا۔
ایکٹ کی منظوری پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے دی جس کے بعد اب اسمبلی فلور پر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب صوبہ بھر میں قانون کا اطلاق کروائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تیزاب قائمہ کمیٹی قانون