کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی سفری سہولت فراہم کرنے کی اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے ایونٹ میں شریک بین الاقوامی ٹیموں کو اندرون ملک آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہو رہا ہے اور ایونٹ کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے تاہم بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔

پی آئی اے ترجمان کاکہنا ہےکہ   کرکٹ ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی تاکہ ان کی اندرون ملک آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے، دوران پرواز، پی آئی اے نے مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ انہیں پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کا ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام عالمی کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا، جو ان کی سفر کی راحت اور پاکستان میں کرکٹ کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بنے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہولت فراہم پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

پشاور، امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے میں پورا عملہ ملوث، تاحیات نااہل کردیا گیا

کمشنر پشاور ڈویژن چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو ممتحنین  کو فوری طور پر فارغ کر کے ان کے خلاف انکوائری اور تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ قرار دے کر ای اینڈ دی رولز کے تحت احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں زریاب کالونی کے امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل کی فراہمی اور نقل میں معاونت کرنے پر سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو ممتحنین کو ڈیوٹی سے فارغ کر کے بورڈ ڈیوٹی کے لیے تاحیات نااہل کر دیا گیا ہے۔ قائم قام کمشنر پشاور اور چیئرمین بورڈ ریاض محسود کی جانب سے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ میٹرک کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے، نقل کی روک تھام اور طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور شہروز مفتی نے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 12 اپریل کو ان کے اچانک دورے کے دوران علاقہ زریاب کالونی میں قائم رائل اسکول میں طلبہ سرعام نقل کرتے ہوئے پائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی پر مامور امتحانی عملہ اور اسکول انتظامیہ مل کر طلبہ کو نقل میں مدد فراہم کررہے تھے اور اس موقع پر طلبہ سے پاکٹ گائیڈز اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ کمشنر پشاور ڈویژن چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو ممتحنین  کو فوری طور پر فارغ کر کے ان کے خلاف انکوائری اور تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ قرار دے کر ای اینڈ دی رولز کے تحت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تعلیمی بورڈ انتظامیہ کو فوری طور پر متبادل امتحانی عملہ مذکورہ امتحانی ہال میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ریاض خان محسود نے نے واضح کیا کہ نقل کی روک تھام کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے سخت ترین تادیبی کارروائی کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ
  • عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
  • ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: محسن نقوی
  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • پشاور، امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے میں پورا عملہ ملوث، تاحیات نااہل کردیا گیا
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے، اڈیالہ جیل حکام کا مطالبہ