سینیٹ کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
دو روز کے وقفے کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔
سینیٹ اجلاس کے لیے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل پیش ہوگا۔ سینیٹر دینیش کمار قومی اسمبلی سے منظورکردہ بل پیش کریں گے۔ چار نئے نجی بلز ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ ان میں قومی اسمبلی سے منظور کردہ دو نجی بلز بھی شامل ہیں۔
سینیٹ میں 10 نجی بلز قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس کے بعد منظوری کےلئے پیش ہوں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کا بلمنطوری کےلئے پیش کریں گے جبکہ زیرحراست ملزمان کے حقوق سے متعلق بل سینیٹر فاروق ایچ نائیک پیش کریں گے۔
سی ایس ایس امتحانات میں ناکامی کی شرح بڑھنے پر بحث کی تحریک حکومتی سینیٹرز پیش کریں گے۔ سینیٹر محسن عزیز مہنگائی میں اضافے اور حکومتی دعوں پر بحث کی تحریک پیش کریں گے۔ پرنس کریم آغا خان کی وفات اور پاکستان کےلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیش کریں گے
پڑھیں:
ایسا کوئی قبول نہیں ہوگا جس میں یوکرین شامل نہ ہو، صدر زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔
متحدہ عرب امارات پہنچنے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھانے میں چین کی شمولیت شامل ہے، ہم کسی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس میں سیکیورٹی ضمانت شامل نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات: ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے
ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ بدھ کے روز سعودی عرب کا شیڈول دورہ کریں گے جس کا تعلق امریکا روس ملاقات سے نہیں ہے، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔
یاد رہے ک بدھ کے روز سعودی عرب میں یوکرین تنازع پر امریکا اور روسی حکام کی ملاقات ہوگی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ قومی سلامتی مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی آج پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان سے معافی کیوں مانگی؟
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی بھی بدھ کے روز امریکی حکام سے ملاقات ہوگی جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور روس امریکا تعلقات پر بات چیت متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جنگ بندی روس مذاکرات ولادیمیر پیوٹن ولادیمیر زیلینسکی یوکرین