ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر فائرنگ، گاڑیوں میں لوٹ مار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

پشاور: ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی۔
لوئر کرم میں حالات کشیدہ ہونے پر قافلے کو ٹل کے مقام پر روک لیا گیا، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لئے روانہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت متحارب فریقین کے بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم اور اپر کرم میں موجود مورچوں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قافلے پر فائرنگ کے قافلے پر کی جانب سے فائرنگ کی لوٹ مار کی گئی

پڑھیں:

وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا،5 گاڑیاں خریدنے کیلئے 46 کروڑ 72 لاکھ 5 ہزار کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق گاڑیوں کی فراہمی کیلئے کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں،اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں گاڑیوں کی خریداری کا مرحلہ مکمل کیا جائےگا۔
گاڑیاں خریدنے کے بعد جیمرز کی تنصیب کرا کے اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایل او سی پر کشیدگی، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ و بات چیت
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے جارحانہ عزائم کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی مشقیں
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے جارحانہ عزائم کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی مشقیں
  • بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
  • پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب؛ دشمن کے کئی مورچے تباہ
  • وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری
  • یمن: حراستی مرکز پر ’امریکی فضائی حملہ، درجنوں تارکین وطن‘ ہلاک
  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کیلیے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
  • الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
  • پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ