Daily Ausaf:
2025-02-20@04:31:08 GMT

کینیڈا میں شدید برف باری، درجنوں پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کینیڈا کے بیشتر حصے شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا تھا۔امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.

7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

امریکا میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افراد ہلاک

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پیئرسن ایئرپورٹ کینیڈا:لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔

حادثے میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں ملزمان گرفتار 
  • قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری بحال کی جائیں، ن لیگ جاپان
  • زلزلے کے شدید جھٹکے
  • پیئرسن ایئرپورٹ کینیڈا:لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
  • پوپ فرانسس کی طبیعت سنبھل نہ سکی، ہفتہ وار بیان بھی منسوخ
  • پاپ اسٹار شکیرا اسپتال میں داخل، کانسرٹ منسوخ
  • کینیڈا میں برف باری، 150پروازیں منسوخ
  • تکنیکی وآپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 12 پروازیں منسوخ