’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت جب میں خان صاحب کے مسئلے پر مکمل طور پر مرکوز ہوں، فواد چوہدری صاحب کو ذاتی لڑائیوں میں ملوث ہوتے دیکھنا دردناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں فیصل چوہدری نے مزید لکھا کہ پارٹی کے لوگوں پر ان کے حملے نہ صرف غیر ضروری ہیں بلکہ بے فائدہ بھی ہیں۔ مجھے افسوس ہے لیکن میں اس کی حمایت نہیں کرتا۔
At this point when I am totally concentrated on Khan’s problem it is pain to see @fawadchaudhry sb indulging into personal fights.
I am sorry but I don’t approve of it.
— Faisal Hussain (@faisal_fareed) February 17, 2025
یاد رہے کہ 15 فروری کو راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ہوئی تھی۔ فواد چوہدری نے دفعتاً شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا تھا، جس سے وہ زمین پر گر گئے تھے۔ تاہم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر موجود جیل عملے نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا تھا۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ
شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ بھی آئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دی تھیں۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو ٹاؤٹ اور غدار کہا جبکہ شعیب شاہین نے کہا کہ تم اپنے کام سے کام رکھو۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری پہلے بھی تھپڑ مارنے کی عادت کی باعث خبروں میں اِن رہ چکے ہیں۔ پہلے پہلے انہوں نے شادی کی تقریب میں ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل بھی انہوں نے اینکر سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھپڑ شعیب شاہین فواد چوہدری فیصل چوہدریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تھپڑ شعیب شاہین فواد چوہدری فیصل چوہدری شعیب شاہین کو فواد چوہدری فیصل چوہدری چوہدری نے کو تھپڑ
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں۔
جہلم کے علاقے دینہ میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں پلانٹ کیے گئے رہنماؤں کا تذکرہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اور دیگر لوگ نظریاتی نہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا کی دلچسپی اپنے پیسوں سے ہے، پارٹی کو ملنے والی فنڈنگ کا کبھی آڈٹ نہیں کرایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے ریلیز کمیٹی بنا رہے ہیں، ریلیز کمیٹی میں تمام وہ لوگ ہوں گے جنہیں زبردستی پی ٹی آئی سے الگ کیا گیا تھا۔