چیمپیئنز ٹرافی؛ پی آئی اے بین الاقوامی ٹیموں کو کون سی سفری سہولیات فراہم کرے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
عالمی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ایئر لائن پی آئی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپیئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔
مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں
دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 09 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں میزبان ٹیم اور دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔
افتتاحی میچ مقامی وقت کے مطابق دو پہر 2 بجے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف پر مشتمل 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور ایئرپورٹ پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس
ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان چکی ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ دبئی میں کھیلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket england Lahore PCB انگلینڈ پی سی بی کرکٹ لاہور