اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید  نے بالآخر ماضی میں پھیلنے والی علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ ان کی شادی میں ایک مشکل وقت آیا جب ان کا رشتہ ایک تکلیف دہ دور سے گزار رہا تھا، تاہم دنوں خاندانوں نے ان کا ساتھ دیا دہا راہنمائی کی اور ان کی مدد کی۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ رشتے میں احترام اور عزت کی بےحد ضرورت ہوتی ہے اور یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم رہا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ چاہے شادی میں جتنے بھی مسائل آئے پر ہم نے کبھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف کچھ نہیں کہا۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں مگر ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا اور ایک مرتبہ پھر سب کچھ بھلا کر ایک ساتھ جڑ گئے۔

فرحان اور عروہ نے  مداحوں کو بھی یہ مشورہ دیا کہ اپنے ہمسفر کی عزت کریں اور اپنا معاملہ آپس میں بات چیت سے سلجھائے کسی کے سامنے اپنے ساتھی کی برائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ پیٹ پیچھے بات کرنے کسی بھی رشتے کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم یہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ  نظر آئے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے بارشوں اوربر ف باری کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات   کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق 18 اور 19 فروری کے دوران بلوچستان کوئٹہ، زیارت میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے باعث مری گلیات ناران کاغان میں سڑکوں کے بند ہونے، پھسلن کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، 19 اور 20 فروری کے دوران بالائی خیبر پختونخوا پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی
  • نادرا کا شہریوں کیلئے ایک اور احسن اقدام، نئی سہولت آگئی
  • کبریٰ خان نے خانہ کعبہ میں گوہر رشید کے ساتھ نکاح کی ویڈیو شیئر کردی
  • کچھ رشتے داروں سے بدبو آنے کا بیان جگن کاظم کو مہنگا پڑ گیا
  • سلمان خان نے نئی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کردی
  • شاہین آفریدی نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی
  • اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے بارشوں اوربر ف باری کی پیش گوئی کردی
  • فرحان اور عروہ نے علیحدگی کے وقت سے متعلق پہلی بار لب کشائی کردی
  • فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق لب کشائی