بد فعلی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور میں بدفعلی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے بدفعلی کے ملزم تنویرالحسنین کے فرار کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایس ایس آئی او یو سٹی ڈویژن کا تھانیدار خرم شہزاد تھانہ گوالمنڈی میں درج بدفعلی کے ملزم تنویر الحسنین کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر لایا۔ ۔سب انسپکٹر خرم شہزاد کانسٹیبل اکرم کے ساتھ ملزم تنویر الحسنین کو سی آر او کروانے تھانہ نولکھا لے کر آیا تھا۔ ملزم تنویر الحسنین پولیس حراست سے ہتھکڑی سے ہاتھ نکلوا کر فرار ہوگیا۔
انچارج ایس ایس آئی او یو سٹی ڈویژن محمد ارشد کی مدعیت میں ایس آئی خرم شہزاد اورکانسٹیبل اکرم کے خلاف اختیارات سے تجاوزااور غفلت لاپرواہی کی دفعات کے تحت تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں اور اسےجلد گرفتارکر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری
رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے خرم شہزاد کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزامات پر فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے خرم شہزاد کو کیس سے بری کر دیا۔
یاد رہے کہ خرم شہزاد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا۔