Express News:
2025-02-20@04:56:38 GMT

کراچی: ڈیفینس میں فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی:

ڈیفینس میں رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس جاں بحق شخص کی وجہ موت جاننے کے لیے تفتیش کررہی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق ڈینفس فیز ٹو 13 کمرشل اسٹریٹ کے قریب  رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی  سات روز پرانی  لاش ملی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جاں بحق شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 55 سالہ آصف رضا ولد یوسف رضا کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفینس شاہد تاج نے بتایا کہ فلیٹ میں ملنے والی لاش کی اطلاع جاں بحق شخص کے بیٹے نے پولیس کو دی جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ، بہن اور وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں، ان کے والد موذی مرض میں مبتلا ہیں، وہ فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے۔

بیٹے نے بتایا کہ ان کے علاج کے لیے والدہ، بہن اور میں بیرون ملک سے کراچی آئے۔ والدہ اور بہن کسی کام سے اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ جب میں فلیٹ پر پہنچا تو فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ بجایا تو والد نے دروازہ نہیں کھولا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، پوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت معلوم ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کے بیٹے سے پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ شخص کی

پڑھیں:

صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سےچل رہے ہیں، آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان کہا ہے کہ صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں، پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے تو آپ تڑپنا شروع کر دیتے ہیں۔  وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سندھ میں جانور بندھے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے لوگ رو رہے ہیں، اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کر لیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو جماعت 16 سال سےکراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے، اگر آپ کو کبھی صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور کا لازمی چکر لگائیں۔ اس سے قبل سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری نے سیہون حادثے پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات صاحبہ کو حقائق کا پتہ نہیں، جس روڈ کی بات کی جا رہی ہے وہ نیشنل ہائی وے ہے، یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے جو یہ روڈ مکمل نہ کر سکی، پنجاب کی وزیر صاحبہ جب بیان دیتی ہیں تو سوچ لیں کہ جواب آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • یونیورسٹی کے کیمپس میں طلباء گروپوں میں تصادم، 150 زخمی
  • کراچی کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو چار سال پرانی نکلی
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار
  • اے این ایف کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف
  • صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے: عظمیٰ بخاری
  • کراچی: ڈیفنس میں فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد
  • کراچی میں گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ
  • کراچی؛ شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کا 300 وارداتوں کا اعتراف
  • کراچی میں سانس کی بیماریوں میں خطرناک اضافہ:ماہرین کی تنبیہ