پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق وزیر اعظم نواز شریف—فائل فوٹو
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدِ مسلم لیگ ن نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی۔
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کیے تھے اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
ارکانِ اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف وعدوں کی تکمیل اور وطن سے وفا کے نام ہیں، ان دونوں رہنماؤں نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں، وزیرِ اعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے شہباز اسپیڈ سے کام کیا ہے، ان کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔
ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے، ہمیں فخر ہے کہ اپنی وزیرِ اعلیٰ پر پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ کے طور پر مریم نواز کی عوامی خدمت کا ہر طرف اعتراف ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بے مثال سیاسی جدوجہد کے بعد عوامی خدمت میں بھی مریم نواز نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا، ان جیسی عوامی خدمت کا تقاضہ آج ہر صوبے میں ہو رہا ہے۔
ارکانِ پنجاب اسمبلی نے چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جدید مشینری، وسائل اور ایک چھت تلے تمام سہولتوں کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہو رہا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا، قیادت اور جماعت کا شکریہ کہ مجھے یہ ذمے داری دی۔
اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف اور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز کرتے ہوئے نے کہا کہ
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو: مریم نواز
اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
ناروال (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہیکہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو ۔نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا ہے، قوم کے بچوں کو ہنگامہ آرائی پر لگا رکھا تھا، انہیں تشدد اور مار پیٹ پر اکسایا ہوا تھا لیکن اب بانی پی ٹی آئی کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا تھا، رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی، ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالا، دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں ، آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ میں ایک سال کی کارکردگی لیکر آپ کے پاس آئی ہوں، دو سال پہلے ہر جگہ سے بری خبریں آرہی تھیں، آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، بری خبریں صرف اڈیالا جیل سے آرہی ہیں، اڈیالا جیل سے سے خط پر خط آرہے ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو ، اللہ تعالی کینظام میں ناانصافی نہیں، آج مرکز میں نواز شریف کے بھائی اور پنجاب میں ان کی بیٹی کی حکومت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف وعدے اور اعلانات لے کر نہیں آئی، سارے وعدے وفا کرکے آئی ہوں،گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ کا قرضہ دیا جارہا ہے،کسانوں کو پانچ لاکھ کسان کارڈز فراہم کردییہیں۔