پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، علاقے سے گزرتے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی۔

مستقبل میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

لوئر کرم میں حالات کشیدہ ہونے پر قافلے کو ٹل کے مقام پر روک لیا گیا، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لئے روانہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت متحارب فریقین کے بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم اور اپر کرم میں موجود مورچوں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی جانب سے فائرنگ کی قافلے پر

پڑھیں:

صوابی میں اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار

—فائل فوٹو

صوابی کے علاقے جلسئی میں پولیس نے چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کوہاٹ: پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک، کئی گرفتار

کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، پولیس کے جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے 24 جنوری کو پولیس گاڑی پر فائرنگ کر کے 3 قیدیوں کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی میں اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • پاڑہ چنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، کم از کم چھ افراد ہلاک
  • کرم: قافلے پر ایک بار پھر حملہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، علاقے میں صورتحال کشیدہ
  • کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید
  • کرم :امدادی قافلے پر بھر حملہ ڈرائیورجاں بحق 5زخمی لوت مار 407اہلکار بھرتی کرنیکی منظورری 
  • کُرم میں امدادی قافلے پر پھرحملہ، سیکورٹی فورسز نےمسلح افراد کوہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا
  • کرم میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ، شدید فائرنگ، سامان کی لوٹ مار
  • ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر فائرنگ، گاڑیوں میں لوٹ مار
  • کرم میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار