سٹی 42 : بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسلام آباد میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے پہاڑ بھی خشک ہونے لگے، جس کے باعث آج بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں، عینی شاہدین کے مطابق بنی گالہ میں ایک ماہ میں تیسری دفعہ آگ لگی ہے ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افغانستان کی خواتین کرکٹرز کیلیے آئی سی سی و دیگر بورڈز کا اہم اقدام
افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کے لیے آئی سی سی کے سپورٹ پلان کو آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے فنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی سالانہ ادائیگیوں میں افغانستان کرکٹ بورڈ سے کوئی پیسے نہیں لے گا۔
آئی سی سی کے ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کی کوچنگ اور منٹورشپ سمیت معاملات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی جانب دیا جانے والا حصہ مکمل طور پر وصول کرے گا۔
واضح رہے افغانستان کرکٹ بورڈ وہ واحد فل ممبر بورڈ ہے جس کی خواتین کی ٹیم میدان میں مقابلے کے لیے نہیں اترتی جس کی وجہ افغانستان میں 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین پر سخت پابندیوں کا عائد کیا جانا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے زمبابوے میں منعقد ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد سامنے آنے والا آئی سی سی کا تازہ ترین منصوبہ چار برسوں میں افغانستان کی خواتین کی ٹیم کو سہارا دینے کی آئی سی سی کی پہلی کوشش ہے۔