مستقبل میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے اور بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی، معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی دن رات محنت کی ہے لیکن ابھی مزید محنت درکار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لئے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
خشک سالی میں کمی متوقع، تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے موبائل لانے پر ٹیکس کم کرنے پر غور کریں گے۔
اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز کنونشن ایئرپورٹس بیرون ملک موبائل ٹیکس شہباز شریف گرین چینل وزیراعظم پاکستان وی نیوز