قیدی نمبر 804 کس چیز کا حق دار ہے؟ وزیراعظم کی شیروانی کون پہنے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پشاور:
قیدی نمبر 804 کس چیز کا حق دار ہے اور وزیراعظم کی شیروانی کون پہنے گا؟ اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی کے نے اپنے بیان میں لب کشائی کی ہے۔
صوبائی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے گورنر نے بلاول زرداری کے وزیراعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاوجہ بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری بلاوجہ بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔ شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔فارم 47 کے تحت قائم جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیل رہی ہیں۔ مینڈیٹ کا اصل حقدار قیدی نمبر 804 عمران خان ہے۔ عوام اپنا مینڈیٹ واپس چھیننا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد یہ جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حج 2025 کے موقع پر عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج اسکیموں کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔
وزارت نے زور دیا کہ تمام مقامی عازمین (سعودی شہریوں اور رہائشیوں) کیلئے حج آپریٹرز کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.haj.gov.sa کا استعمال کریں۔
متحدہ عرب امارات (UAE) کے شہری awqaf.gov.ae پر منظور شدہ حج آپریٹرز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی عازمین کیلئے دو اہم طریقے بتائے گئے ہیں، اہل ممالک کے افراد hajj.nusuk.sa کے ذریعے نُسُک پلیٹ فارم پر منظور شدہ کمپنیوں سے بکنگ کریں۔
جن ممالک کا نُسُک میں اندراج نہیں، وہ اپنے مقامی حج کمیٹی یا کمیشن سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز (HGO) کی فہرست حاصل کریں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو حج ویزا صرف سرکاری چینلز کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے، جو یا تو متعلقہ ملک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوگا یا نُسُک پلیٹ فارم سے۔