خشک سالی میں کمی متوقع، تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواوں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے موسمیاتی تجزیہ کار کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو بھی یہ سسٹم متاثر کر سکتا ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر پر بھی سسٹم اثر انداز ہو گا، سسٹم سے پہاڑوں پر برفباری اور کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے سندھ میں اس سسٹم سے فی الحال بارش کا امکان نہیں تاہم بلوچستان میں اس سسٹم کے زیر اثر اچھی بارشیں ہونے کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور خضدار میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا سسٹم گوادر، پسنی تربت اور اورماڑہ میں ہلکی سے درمیانی بارش برسا سکتا ہے، بلوچستان میں کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں 19 سے 21 فروری کے دوران اچھی بارش کا امکان ہے، جنوبی و وسطی پنجاب میں بارشوں کے 2 سے 3 سپیل ہونے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی بارشوں کے 2 سے 3 سپیل آ سکتے ہیں جبکہ کراچی میں مغربی ہواو¿ں کے باعث خشک اور گرد آلود موسم سے ریلیف ملے گا، اس سسٹم کے رخصت ہونے کے بعد سردی کی لہر شمالی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سسٹم کے تحت سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے تاہم کراچی میں اس سسٹم سے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ کراچی میں آج شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہوسکتا ہے۔
کراچی میں مغربی ہواوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ فروری کے آخری ہفتے میں موسم کچھ خنک ہو سکتا ہے۔
بھارتی کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان تلخ کلامی، حیران کن انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے کراچی میں بارش کا
پڑھیں:
بادل برسنے کو تیار؛ بارش کہاں کہاں ہوگی؟
مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔ برفباری کے اثرات پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پہنچیں گے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ
۔ لاہور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔ سرگودھا، میانوالی بھکر خوشاب حافظ آباد گجرانوالہ منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال ، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق سیاح موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہیں اور صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرسکتے ہیں۔
پشاور کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چترال، سوات ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغز مانسہرہ، مالا کنڈ، ایبٹ آباد ، صوابی ،مردان ،نوشہرہ، چارسدہ ،پشاور ،کوہاٹ اور ہنگو میں بعض مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پشاور کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال ، دیر اور مالم جبہ میں منفی ایک ، کالام میں منفی 3 اور پارا چنار میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔