ملتان، خانہ فرہنگ ملتان کے زیراہتمام انقلاب اسلامی کی برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کے خطے بالخصوص پاکستان پر ہونے والے مثبت اثرات کو سراہا، انقلاب اسلامی نے اس خطے میں اسلام کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، اُمت مسلمہ کو ایرانی حکومت اور عوام کا کی طرح نڈر ہونا چاہیے تاکہ دشمن وقت کے سامنے کلمہ حق بیان کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں برسی اور ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر کاظم رضا نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، نورالامین خاکوانی، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ندیم قریشی، عامر شہزاد صدیقی، سید نوازش رضا زیدی، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کے خطے بالخصوص پاکستان پر ہونے والے مثبت اثرات کو سراہا، اُنہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے اس خطے میں اسلام کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، اُمت مسلمہ کو ایرانی حکومت اور عوام کا کی طرح نڈر ہونا چاہیے تاکہ دشمن وقت کے سامنے کلمہ حق بیان کرسکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں: