Daily Sub News:
2025-02-20@04:18:52 GMT

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا،
اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفیکشن کے مطابق صدر مملکت نے مجلس شوریٰ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم بعد میں شیڈول تبدیل کر کے 18 فروری کر طلب کیا گیا تھا تاہم آج مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پڑھیں:

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر

وکیل خالد چوہدری کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل  توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 10 فروری کو ہوئی تھی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں کی تھی۔ عدالت نے سماعت میں درخواست وصول کرکے ٹرائل جاری رکھا اور بعد ازاں سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی اے سی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر عرب ممالک کا اجلاس 21 فروری تک ملتوی
  • لبنان نے ایران سے پروازوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
  • سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاونسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور
  • عمران خان اور بشری بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
  • مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
  • توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی