کراچی: داماد کی فائرنگ سے زخمی ساس چل بسی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے اعظم بستی میں داماد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ساس دم توڑ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو 10 فروری کو داماد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
حکام نے کہا کہ بچے عدالتی حکم پر ماں کے پاس تھے، روکنے پر ملزم نے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیے داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل ،ساس کو زخمی کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2 گھنٹے بعد تھانے میں ساس کی شکایت کرنے پہنچ گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کو تھانے میں ہی حراست میں کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی کے علاقے جوبلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول پولیس اہلکار چاکیواڑہ تھانے میں تعینات تھا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اہلکار پر فائرگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی سٹی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔