روسی قونصل خانے کا ویزا درخواست گزاروں کے لیے اہم پیغام
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
روسی قونصل خانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رشیئن فیڈریشن قونصلیٹ نے ویزا درخواست گزاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر قونصلیٹ جنرل کے ویزا سیکشن کی سروسز معطل رہیں گی۔قونصل خانے کے مطابق ویزا سیکشن کی سرگرمیاں 20 سے 26 فروری تک معطل رہیں گی، اس لیے ویزے کے حصول کے لیے شہری 27 فروری سے روسی قونصل خانے کراچی میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
برمنگھم میں قائم مقام پاکستانی قونصل جنرل کامران ملک انتقال کرگئے
پاکستان کے برمنگھم میں قائم مقام قونصل جنرل کامران ملک انتقال کرگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ کامران ملک سرطان سے لڑتے ہوئے 16 فروری کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
ترجمان نے کہاکہ کامران ملک نے اپنے پورے کیریئر میں غیرمتزلزل لگن، دیانتداری اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔
شفقت علی خان نے کہاکہ کامران ملک کی سفارتی ذہانت، ہمدردی اور فرض شناسی نے ان تمام لوگوں پر انمٹ نقوش چھوڑے جنہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔
انہوں نے کہاکہ مشکلات کے باوجود کامران ملک نے لچک کی مثال قائم کی، انہوں نے تمام ساتھیوں اور شراکت داروں کو یکساں طور پر متاثر کیا۔
ترجمان نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں کامران ملک کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہیں کامران ملک کی سفارت کاری میں کی گئی لازوال وراثت اور ان گنت زندگیوں سے سکون ملے جو اس نے چھوڑیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتقال برمنگھم پاکستان قائم مقام قونصل جنرل کامران ملک وی نیوز