وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والا انتشار بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی وجہ سے پھیلا اور ملک کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانے کی سوچ شامل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں وہ تمام بلز جن پر گورنر نے اعتراضات لگا کر واپس بھیجے تھے ان کو پاس کیا جائے گا، سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ روزانہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور سندھ حکومت نے 7 ارب روپے دیے ہیں مگر ابھی تک روڈ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی، ن لیگ کی نااہلی کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر حادثات ہو رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے اور اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں خوف کا ماحول ہے اور عوام 5 بجے کے بعد گھروں سے نہیں نکل سکتے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 15 سالہ حکومت کے باوجود لوگ سندھ میں ملازمتوں کے لیے آتے ہیں جو کہ صوبے کی حکومت کی ناکامی کا واضح اشارہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخواہ حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کل عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے جہاں ہونے والی ملاقات میں دیگر اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے، ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی اس کے علاوہ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان نے بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5 اعشاریہ 70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی، ضم اضلاع میں معائنہ دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے، 7 نئے دفاتر کھولے گئے، معدنیات سیکٹر میں 447 لائسنس جاری کیے گئے جب کہ 482 منسوخ کیے گئے ہیں، مزدوروں کے بچوں کیلیے 10 کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں، 2 ہزار 690 مزدوروں کو سیفٹی ٹریننگ فراہم کی گئی، معدنیات کے شعبے کے مزدوروں کو علاج کی سہولیات دی گئیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پی پی میں قابل مذمت باتیں کیں، شرجیل میمن
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر شرجیل میمن
  • جماعت اسلامی کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے، شرجیل میمن
  • سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
  • حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، شرجیل میمن
  • عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط تھا، اسد عمر کی عمران خان پر سخت تنقید
  • کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری
  • شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید