مسافروں کی سہولت کیلئے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سعید احمد: پاکستان کی معروف نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فلیٹ میں 2 نئے جدید ایئر بس 320 طیارے شامل کر لئے ، یہ دونوں طیارے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ایئربس 320 کے جدید طیارے مالٹا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ اب 9 طیاروں پر مشتمل ہو گیا ہے جس میں 737-800 اور ایئربس 330 جیسے طیارے شامل ہیں۔
سرین ایئر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جدید طیاروں کے ذریعے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت مہیا کی جائے گی، جس سے ان کی سفر کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنایا جائے گا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی آئی اے: لاہور سے دبئی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 کے طیارے کا بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا، جب ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہو گیا، اس صورتحال کے پیش نظر، کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
کپتان کی مہارت کے باعث طیارہ کامیابی سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر یا عملہ زخمی نہیں ہوا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
اس واقعے کے بعد پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی، جو کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہور پہنچی، انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی تاکہ طیارے کے انجن کو ہونے والے کسی بھی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔
اس حادثے کے نتیجے میں پی آئی اے نے اپنے مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دی اور فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے تاکہ مزید کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔